Posts

نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 

Image
 نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ   اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ  آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن  نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ  نے مشین...

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کو بھاری جرمانہ کر دیا 

Image
 بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کو بھاری جرمانہ کر دیا  ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جرمانہ عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میکسویل نے پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر بی سی سی آئی نے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا۔ بی سی سی آئی نے منگل کی رات جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب کنگز کے آل راؤنڈر نے آرٹیکل 2.2 (میچ کے دوران فکسچر اور فٹنگ کا غلط استعمال) کے تحت لیول 1 کے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی منظوری کو قبول کیا۔ میکسویل کو ایک ایسے جرم کا مرتکب پایا گیا جو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت آتا ہے۔آرٹیکل 2.2 میں کرکٹ کے معمول کے عمل سے باہر کوئی بھی کارروائی شامل ہوتی ہے، یعنی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، جیسے وکٹوں کو جان بوجھ کے ٹانگ مارنا اور کوئی بھی ایسا عمل جو جان بوجھ کر، لاپرواہی یا حادثاتی طور پر ہوا ہو، ی...

پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Image
 پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں لاہور(آئی این پی)پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز ، تعداد  اور عمروں کا تعین کرکے ریکارڈ مرتب کرلیا  ہے، جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرخواتین مقیم ہیں ۔ریکارڈ کے مطابق 1828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ بحیثیت انحصاری افراد پنجاب میں رہائش پذیر ہیں۔ دستاویزات کے بغیر سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، جہاں غیرقانونی مقیم افغان عورتوں کی تعداد 720 ہے۔اسی طرح افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والی سب سے زیادہ خواتین گجرانوالہ میں ہیں ، جن کی تعداد 3398 ہے۔ لاہور میں 296 کارڈ ہولڈر 419 غیرقانونی افغان خواتین مقیم ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 18 سے 35 سال کی 2987 خواتین موجود ہیں۔ 18 سال تک کی عمر کی 1915 افغان لڑکیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 35 سے 50 سال کی 921 خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا  ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتی...

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

Image
 ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟ برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل  جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہیں۔ وہ اگر اپنے اللہ سے امید لگائیں تو ان کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ شرک بھی نہ ہوگا اور بحکم اللہ کام بھی ہو جائے گا۔ آج بہرحال بہتر دن ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی  آج آپ کی ایک مشکل آسان ہوگی، انشاءاللہ اور جب تک حساسدین سے دور رہیں گے۔ بحکم اللہ بہتریاں ہی محسوس کریں گے جو لوگ ان میں رہیں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔ برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون اللہ نے چاہا تو آج کتنے بھی پریشان کیوں نہ ہوں۔ اس مشکل سے نکل جائیں گے۔ جو تنگ کررہی تھی اور اس کے ساتھ ہی ایک اچھی خبر بہت کچھ بہتر بھی کرنے میں مددگار ہوگی۔ برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی دشمن و دوست میں تمیز کریں۔ اس طرح تو آپ مشکل میں آ جائیں گے۔ اس وقت صورت حال نازک ہے ، کسی کے بارے میں اندازے غلط ثابت ہونے جا رہے ہیں محتاط ہو جائیں۔  برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست ایک بار استخارہ ضرور کرلیں۔ اپنے معاملات کا خاص طور پر مخالفین کے حوالے سے تاکہ جو ...

چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ  50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ

Image
 چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ  50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک 17 سالہ لڑکی نے 50 سالہ شخص کے لیے سرروگیٹ  ماں اور انڈے فراہم کرنے  والی کے طور پر  دونوں کردار ادا کیے۔ رپورٹس کے مطابق اس شخص نے لڑکی کو جڑواں بچوں کے حمل کے لیے  نو لاکھ یوآن (تقریباً  ساڑھے تین کروڑ روپے) ادا کیے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا باعث بنا۔ نیوز 18 کے مطابق 24 مارچ کو اینٹی ٹریفکنگ ایکٹیوسٹ شانگوان ژینگی نے سوشل میڈیا پر اس کی تفصیلات شیئر کیں۔ ان کے مطابق یی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی گوانگژو شہر میں ایک ایجنسی کے ذریعے سرروگیٹ مادر بنی اور جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ایکٹیوسٹ نے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹس، "گارنٹیڈ کامیابی معاہدہ" اور دیگر سرروگیٹی سے متعلق دستاویزات بھی فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کا تعلق سیچوان صوبے کے لیانگشان یی خود مختار پریفیکچر سے ہے، جہاں وہ مئی 2007 میں پیدا ہوئی۔ اس نے 2 فروری کو گوانگڈونگ صوبے میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ایم...

عنوان: سچا ایمان

Image
  یقیناً! یہ ایک اسلامی اخلاقی کہانی ہے جو ہمیں ایمان، صبر، اور اچھے اخلاق کا سبق دیتی ہے یقیناً! یہ ایک اسلامی اخلاقی کہانی ہے جو ہمیں ایمان، صبر، اور اچھے اخلاق کا سبق دیتی ہے : ایک گاؤں میں ایک غریب لکڑہارا رہتا تھا۔ وہ روز صبح جنگل جاتا، لکڑیاں کاٹتا، اور شہر جا کر بیچ دیتا۔ اس کی زندگی بہت سادہ مگر ایمان سے بھرپور تھی۔ وہ ہمیشہ نماز وقت پر پڑھتا، سچ بولتا، اور کبھی کسی کا حق نہ مارتا۔ ایک دن جنگل میں اسے ایک چھوٹی سی تھیلی ملی جس میں سونا بھرا ہوا تھا۔ وہ حیران ہوا مگر فوراً سمجھ گیا کہ یہ اس کا نہیں ہے۔ اس نے اردگرد دیکھا، مگر وہاں کوئی نہ تھا۔ وہ سونا لے کر گاؤں کے امام کے پاس گیا اور سارا ماجرا سنایا۔ امام صاحب نے پوچھا:"اگر تم چاہتے تو یہ سونا رکھ سکتے تھے۔ پھر کیوں لائے؟" لکڑہارا بولا:"یہ میرے رب کی طرف سے آزمائش ہو سکتی ہے۔ میں اپنے رزق پر قانع ہوں، اور حرام مال سے بچنا میرے ایمان کا حصہ ہے۔" امام صاحب بہت خوش ہوئے اور پورے گاؤں میں اس کی ایمانداری کی مثال دی گئی۔ چند دن بعد گاؤں کا ایک امیر تاجر آیا اور بتایا کہ تھیلی اسی کی تھی جو جنگل میں شکار کرتے ...

ملک کے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ کتنا رہ گیا ہے ؟ پریشان کن خبر

Image
 ملک کے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ کتنا رہ گیا ہے ؟ پریشان کن خبر ملک کے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ کتنا رہ گیا ہے ؟ پریشان کن خبر اسلام آباد (آئی این پی)ملک کے تین بڑے ڈیمز تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے اور گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88ہزار ایکڑ فٹ تھا۔ذرائع نے بتایاکہ تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا اور آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ذرائع واپڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7اپریل کو منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ گزشتہ سال 7 اپریل کو چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 2لاکھ 11ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 72ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ذرائع واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ ...