نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 

Image
 نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ   اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ  آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن  نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ  نے مشین...

چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ  50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ

 چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ  50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ





بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک 17 سالہ لڑکی نے 50 سالہ شخص کے لیے سرروگیٹ  ماں اور انڈے فراہم کرنے  والی کے طور پر  دونوں کردار ادا کیے۔ رپورٹس کے مطابق اس شخص نے لڑکی کو جڑواں بچوں کے حمل کے لیے  نو لاکھ یوآن (تقریباً  ساڑھے تین کروڑ روپے) ادا کیے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا باعث بنا۔


نیوز 18 کے مطابق 24 مارچ کو اینٹی ٹریفکنگ ایکٹیوسٹ شانگوان ژینگی نے سوشل میڈیا پر اس کی تفصیلات شیئر کیں۔ ان کے مطابق یی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی گوانگژو شہر میں ایک ایجنسی کے ذریعے سرروگیٹ مادر بنی اور جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ایکٹیوسٹ نے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹس، "گارنٹیڈ کامیابی معاہدہ" اور دیگر سرروگیٹی سے متعلق دستاویزات بھی فراہم کیں۔


رپورٹ کے مطابق لڑکی کا تعلق سیچوان صوبے کے لیانگشان یی خود مختار پریفیکچر سے ہے، جہاں وہ مئی 2007 میں پیدا ہوئی۔ اس نے 2 فروری کو گوانگڈونگ صوبے میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ایمبریو ٹرانسفر کے وقت اس کی عمر صرف 16 سال تھی۔


بچوں کے والد جن کا صرف خاندانی نام لونگ بتایا گیا ہے، جیانگشی صوبے کے 50 سالہ رہائشی ہیں۔ لونگ نے گوانگژو جونلان میڈیکل ایکوئپمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، جس میں  سات  لاکھ 30 ہزار یوآن  سرروگیٹ فی کے طور پر ادا کیے گئے۔ معاہدے میں جڑواں لڑکوں کی شرط بھی شامل تھی۔


معاہدے میں یہ بھی درج تھا کہ لڑکی سرروگیٹ ماں  کے ساتھ ساتھ انڈے بھی فراہم کرے گی ۔ لونگ جو غیر شادی شدہ ہے، نے لڑکی کو اپنی بیوی ظاہر کرتے ہوئے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹس اور گھریلو رجسٹریشن حاصل کیے۔ اس نے نو  لاکھ سے زائد یوآن ادا کیے، لیکن یہ واضح نہیں کہ لڑکی کو اس میں سے کتنی رقم ملی۔


گوانگژو میونسپل ہیلتھ کمیشن نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اگرچہ چین میں سرروگیسی پر واضح پابندی نہیں ہے، لیکن مختلف قوانین اس عمل کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا