نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 

Image
 نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ   اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ  آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن  نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ  نے مشین...

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کو بھاری جرمانہ کر دیا 

 بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کو بھاری جرمانہ کر دیا 



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جرمانہ عائد کردیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق میکسویل نے پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر بی سی سی آئی نے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا۔


بی سی سی آئی نے منگل کی رات جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنجاب کنگز کے آل راؤنڈر نے آرٹیکل 2.2 (میچ کے دوران فکسچر اور فٹنگ کا غلط استعمال) کے تحت لیول 1 کے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی منظوری کو قبول کیا۔


میکسویل کو ایک ایسے جرم کا مرتکب پایا گیا جو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت آتا ہے۔آرٹیکل 2.2 میں کرکٹ کے معمول کے عمل سے باہر کوئی بھی کارروائی شامل ہوتی ہے، یعنی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، جیسے وکٹوں کو جان بوجھ کے ٹانگ مارنا اور کوئی بھی ایسا عمل جو جان بوجھ کر، لاپرواہی یا حادثاتی طور پر ہوا ہو، یا کسی قسم کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانا، شور مچانا۔


اس آرٹیکل کے قوانین کے مطابق مثال کے طور پر، اس جرم کا مرتکب کھلاڑی اس وقت پایا جاتا ہے جب وہ مایوسی میں اپنے بلے کو زور سے گھماتا ہے اور اشتہاری بورڈ کو نقصان پہنچاتا ہے۔


واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز کے خلاف اس میچ میں پنجاب کنگز کو کامیابی ملی تھی۔




Comments

Popular posts from this blog

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا