Posts

نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 

Image
 نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ   اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ  آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن  نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ  نے مشین...

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا

Image
 آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا کراچی(آئی این پی)بھارت کے اسٹار کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر واضح بیان سامنے آگیا ہے۔چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔ رواں سیزن میں دھونی کی بیٹنگ متاثر کن نظر نہیں آ رہی جس کے باعث شائقین میں انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔دھونی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میری عمر 43 سال ہے اور جولائی میں 44 سال ہو جائے گی، جس کے بعد اگلے سیزن میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے میرے پاس تقریبا 10 ماہ ہوں گے۔مہیندرا سنگھ دھونی نے واضح کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ میرا جسم کرے گا کہ آیا وہ اس قابل ہوگا یا نہیں۔ واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کے باوجود سابق بھارتی کپتان آئی پی ایل میں اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ بحیثیت وکٹ...

 حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ کی عمرہ زائرین کو ہدایت

Image
  حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ کی عمرہ زائرین کو ہدایت جدہ (آئی این پی ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ طواف کے دوران حجر ا سود کے قریب زیادہ دیر رک کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ وزارت نے ایکس اکاﺅنٹس پر جاری بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین طواف کرتے وقت حجر ا سود کے قریب رک جاتے ہیں یا وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ چیز رش کا سبب بنتی ہے۔ وزارت کے مطابق حجر ا سود کے پاس کھڑے ہوکر طواف کے راستے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں بلکہ دیگر عمرہ زائرین کا خیال رکھتے ہوئے اس سے بچیں، اس طرح آپ اور دیگر عمرہ زائرین ذہنی سکون و اطمینان کے ساتھ طواف مکمل کرسکیں گے۔

بیوی کے قتل کے الزام میں آدمی جیل کی ہوا کھا آیا، لیکن بیوی کئی سال بعد اپنے آشنا کے ساتھ منظر عام پر آگئی

Image
 بیوی کے قتل کے الزام میں آدمی جیل کی ہوا کھا آیا، لیکن بیوی کئی سال بعد اپنے آشنا کے ساتھ منظر عام پر آگئی نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوڈاگو کی تحصیل کوشال نگر کے گاؤں باسون ہلی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ مقامی رہائشی سریش جو اپنی بیوی مالگی کے لاپتہ ہونے کے بعد کئی برسوں تک غم زدہ رہا، اس وقت ہکا بکا رہ گیا جب وہی عورت آشنا  کے ساتھ زندہ سلامت واپس شہر میں آ گئی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ معاملہ  2019 میں اس وقت شروع ہوا جب مالگی اچانک بغیر کوئی اطلاع دیے غائب ہو گئی۔ سریش نے اپنے رشتہ داروں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ مالگی کے کسی مرد سے ناجائز تعلقات تھے۔ اس نے بیوی سے منت سماجت کی کہ کم از کم بچوں کے لیے رابطہ میں رہے مگر مالگی نے کوئی جواب نہ دیا۔ سنہ  2021 میں اس نے کوشال نگر پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی کیونکہ وہ خدشہ ظاہر کر رہا تھا کہ کہیں اسے ہی کسی جرم میں نہ پھنسادیا جائے۔

صومالیہ کے مشرقی ساحل پر پی این ایس اصلت کا کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد

Image
 صومالیہ کے مشرقی ساحل پر پی این ایس اصلت کا کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی این ایس اصلت کا پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرۂ عرب میں کیا گیا ۔ پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پی این ایس اصلت کی کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔پی این ایس اصلت کا کاؤنٹر پائریسی پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

امریکی ریسلر جان سینا کا جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

Image
امریکی ریسلر جان سینا کا جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اداکار و ریسلر جان سینا نے جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 بار کے عالمی چیمپیئن رہنے والے جان سینا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ مجھ میں جلد کے کینسر کی تشخیص ایک نہیں بلکہ دو بار ہوئی تھی، تاہم اب علاج کے بعد میں صحت یاب ہوں۔

Carlos Alcaraz vs Casper Ruud Court Level Match | Beijing 2023 Quarter Final

Image
Carlos Alcaraz vs Casper Ruud Court Level Match | Beijing 2023 Quarter Final  Carlos Alcaraz vs Casper Ruud Court Level Match | Beijing 2023 Quarter Final   #tennis #carlos alcaraz #casper ruud #beijing tennis open  #quarter final #highlights  #best match  #court level tennis #court level highlights  Carlos Alcaraz vs Casper Ruud Court Level Match | Beijing 2023 Quarter Final  

24 Minutes of Novak Djokovic Dominating | Australian Open

Image
24 Minutes of Novak Djokovic Dominating | Australian Open Click on link below and watch full video  24 Minutes of Novak Djokovic Dominating | Australian Open #novak djokovic  #dominating  #australian open #king of return  #king of tennis  #tennis goat novak  #serbian star  #tennis world  Click on link below and watch full video  24 Minutes of Novak Djokovic Dominating | Australian Open