نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ 

Image
 نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ   اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ڈائریکٹوریٹ  آف امیگریشن میں اہم اجلاس ہوا،وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،محسن  نقوی نے پاسپورٹ حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی،طلال چودھری کاکہنا تھا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کی ہدایت پر 100فیصد عملدآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6ایم آر پی اور 2ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا، اس کے علاوہ وزیر داخلہ  نے مشین...

بیوی کے قتل کے الزام میں آدمی جیل کی ہوا کھا آیا، لیکن بیوی کئی سال بعد اپنے آشنا کے ساتھ منظر عام پر آگئی

 بیوی کے قتل کے الزام میں آدمی جیل کی ہوا کھا آیا، لیکن بیوی کئی سال بعد اپنے آشنا کے ساتھ منظر عام پر آگئی





نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوڈاگو کی تحصیل کوشال نگر کے گاؤں باسون ہلی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ مقامی رہائشی سریش جو اپنی بیوی مالگی کے لاپتہ ہونے کے بعد کئی برسوں تک غم زدہ رہا، اس وقت ہکا بکا رہ گیا جب وہی عورت آشنا  کے ساتھ زندہ سلامت واپس شہر میں آ گئی۔


این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ معاملہ  2019 میں اس وقت شروع ہوا جب مالگی اچانک بغیر کوئی اطلاع دیے غائب ہو گئی۔ سریش نے اپنے رشتہ داروں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ مالگی کے کسی مرد سے ناجائز تعلقات تھے۔ اس نے بیوی سے منت سماجت کی کہ کم از کم بچوں کے لیے رابطہ میں رہے مگر مالگی نے کوئی جواب نہ دیا۔ سنہ  2021 میں اس نے کوشال نگر پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی کیونکہ وہ خدشہ ظاہر کر رہا تھا کہ کہیں اسے ہی کسی جرم میں نہ پھنسادیا جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا