چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ 50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ

چین میں 17 سالہ لڑکی کے بطور سروگیٹ 50 برس کے شخص کے جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ہنگامہ بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک 17 سالہ لڑکی نے 50 سالہ شخص کے لیے سرروگیٹ ماں اور انڈے فراہم کرنے والی کے طور پر دونوں کردار ادا کیے۔ رپورٹس کے مطابق اس شخص نے لڑکی کو جڑواں بچوں کے حمل کے لیے نو لاکھ یوآن (تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے) ادا کیے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا باعث بنا۔ نیوز 18 کے مطابق 24 مارچ کو اینٹی ٹریفکنگ ایکٹیوسٹ شانگوان ژینگی نے سوشل میڈیا پر اس کی تفصیلات شیئر کیں۔ ان کے مطابق یی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی گوانگژو شہر میں ایک ایجنسی کے ذریعے سرروگیٹ مادر بنی اور جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ایکٹیوسٹ نے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹس، "گارنٹیڈ کامیابی معاہدہ" اور دیگر سرروگیٹی سے متعلق دستاویزات بھی فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کا تعلق سیچوان صوبے کے لیانگشان یی خود مختار پریفیکچر سے ہے، جہاں وہ مئی 2007 میں پیدا ہوئی۔ اس نے 2 فروری کو گوانگڈونگ صوبے میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ایم...